ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے ذہنوں میں ملک کے خلاف زہر بھرا جا رہا ہے:اے بی وی پی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے ذہنوں میں ملک کے خلاف زہر بھرا جا رہا ہے:اے بی وی پی

Wed, 21 Dec 2016 21:38:23  SO Admin   S.O. News Service

اندور،21دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں جاری ذات ریزرویشن نظام کی حمایت کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) نے آج کہا کہ معاشرے میں مکمل طور ہم آہنگی آ جانے تک یہ نظام چلتا رہنا چاہیے۔اے بی وی پی کے قومی صدر ناگیش ٹھاکر نے اندور پریس کلب میں صحافیوں سے کہا کہ ہم موجودہ ذات ریزرویشن نظام کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ معاشرے کے کچھ طبقے کچھ خامیوں کی وجہ سے آج بھی دیگر طبقوں سے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ذات ریزرویشن نظام اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک سماج میں مکمل طور ہم آہنگی قائم نہیں ہو جاتی۔ٹھاکر نے نوٹ بندی کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ حکومت کی طرف سے 500اور 1000روپے کے نوٹ بند کرنے سے عام لوگوں کو بینکوں کی قطار میں کھڑے رہنے سے تھوڑی دقت ضرور ہو رہی ہے لیکن یہ قدم ملک کے مفاد میں ہے اور اس سے اقتصادی اصلاحات کو فروغ ملے گا۔اے بی وی پی صدر نے ایک سوال پر کہا کہ دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے ذہنوں میں ملک کے خلاف دیرینہ زہر بھرا جا رہا ہے اور ان کی تنظیم اس رجحان کے خلاف لڑتی رہے گی۔ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اندور میں اے بی وی پی کے 62ویں قومی اجلاس کا 24دسمبر کو افتتاح کریں گے۔یہ چار روزہ اجلاس میں نئی تعلیمی پالیسی کے مجوزہ مسودے،کیش لیس معاشرہ، اسلامی بینکاری، تعلیم کاہندوستانی رنگ میں رنگنا سمیت 18موضوعات پر بحث ہوگی۔اس میں تقریبا 10000طلبہ، اساتذہ اور ماہرین تعلیم کے حصہ لینے کی توقع ہے۔
 


Share: